۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ملاقات امیر عبد اللہیان با حسن نصر اللہ

حوزہ/ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان جو کہ اس وقت خطے کے اپنے دورے کی دوسری منزل یعنی بیروت میں ہیں، انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور فلسطین اور غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال تھا۔

امیر عبداللہیان نے آج لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی اور اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوحبیب سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیروت پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم اعلان کرتے ہیں کہ اسلامی ممالک، عوام اور اسلامی حکومتیں غزہ اور فلسطین کے عوام کے خلاف جنگی جرائم کے تسلسل کو برداشت نہیں کریں گی۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا: پچھلے دو تین دنوں میں دسیوں ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کرنا، جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھنا اور غزہ کے مکینوں کے لیے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی بندش جعلی اسرائیلی حکومت کا منظم جنگی جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ بات فطری ہے کہ فلسطین اور غزہ کے خلاف جنگی جرائم کے جاری رہنے سے اسرائیل کو علاقے کے دیگر ممالک میں ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور صیہونی حکومت اور اس کے حامی کسی بھی قسم کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .